کاروبار - 28 نومبر 2025
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی آپریشنز: رواں سال 955 دہشتگرد ہلاک، 33 کمانڈر بھی ختم
پاکستان - 27 نومبر 2025
رواں سال خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی کے مختلف آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 955 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔
سی پی او خیبرپختونخوا کے اعداد و شمار کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشنز میں 423 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کے دیگر آپریشنز میں 532 دہشتگردوں کا خاتمہ کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ان کارروائیوں کے دوران 33 اہم دہشتگرد کمانڈر بھی ہلاک ہوئے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی اور جنوبی وزیرستان، اور خیبر میں ریکارڈ کی گئیں، جبکہ کرم، اورکزئی اور ڈی آئی خان میں بھی درجنوں دہشتگرد مارے گئے۔
آپریشنز میں مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جسے مزید تخریبی کارروائیوں میں استعمال ہونے کا خدشہ تھا۔
دیکھیں

