اویس لغاری: حکومت مستقبل میں بجلی کی براہِ راست خریداری نہیں کرے گی، مسابقتی انرجی مارکیٹ جلد شروع ہوگی

news-banner

پاکستان - 27 نومبر 2025

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت آئندہ بجلی کی براہِ راست خریداری نہیں کرے گی۔

 

 پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈسکوز کی نجکاری کے بعد مارکیٹ میں براہِ راست لین دین کا آغاز ہوگا اور مسابقتی انرجی مارکیٹ چند ماہ میں فعال ہو جائے گی۔

 

اویس لغاری نے یہ بھی کہا کہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نرخ مزید 60 فیصد کم کیے جائیں گے۔

 

 انہوں نے سولر نیٹ میٹرنگ کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ پاکستان دنیا میں سولر شعبے میں سب سے زیادہ ترقی کر رہا ہے جبکہ قابلِ تجدید توانائی کا حصہ 55 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

 

 وزیر توانائی نے وعدہ کیا کہ اصلاحات کا عمل جاری ہے اور نتائج جلد سامنے آئیں گے۔