کاروبار - 28 نومبر 2025
سکھ فار جسٹس نے بھارت کے خلاف سکھوں کی پاک فوج میں بھرتی کا مطالبہ کر دیا
دنیا - 27 نومبر 2025
سکھ تحریک سکھ فار جسٹس نے بھارت کے خلاف سکھوں کی پاک فوج میں بھرتی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
سکھ رہنماؤں نے سکھ فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ سندھ کے دفاع کے لیے پاک فوج میں شامل ہوں اور پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے درخواست کی ہے کہ بھارتی پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو پاک فوج میں شمولیت کی دعوت دی جائے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کی سندھ پر قبضے کی دھمکی کے پیش نظر پاکستان کو سکھوں کی بھرتی کا راستہ کھولنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سکھ رضاکاروں کے لیے ایک خصوصی فہرست اور وقف شدہ سکھ دفاعی یونٹ بنایا جائے، جس کی تعیناتی خاص طور پر سندھ میں ہو۔
پنوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان اندراج کا پروٹوکول جاری کرے تو دنیا بھر کے ہزاروں سکھ رضاکار شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت فوجی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق کسی جنگ میں جانے سے انکار کر سکتا ہے۔
دیکھیں

