کاروبار - 28 نومبر 2025
یوکرین نے جنگ کو ویڈیو گیم میں تبدیل کر دیا، فوجیوں کو دشمن مارنے اور قیدی بنانے پر پوائنٹس دیے جا رہے ہیں
دنیا - 27 نومبر 2025
جنگ کے طریقے بدل رہے ہیں اور یوکرین نے روس کے ساتھ جاری جنگ کو ایک ویڈیو گیم میں تبدیل کر دیا ہے، جس میں دشمن کو مارنے، ٹینک تباہ کرنے اور قیدی بنانے پر فوجیوں کو پوائنٹس دیے جا رہے ہیں۔
اس گیم کا نام “آرمی آف ڈرونز بونس” ہے، جس میں یوکرینی فوجی روسی اہداف پر ڈرون حملوں کی ویڈیوز کیف میں موجود ماہرین کو بھیجتے ہیں۔
دشمن فوجی مارنے پر 12، ٹینک تباہ کرنے پر 40 اور قیدی بنانے پر 120 پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔
جمع کیے گئے پوائنٹس فوجی اپنی یونٹ کے سامان کی خریداری کے لیے آن لائن اسٹور “Brave One Market” میں استعمال کر سکتے ہیں۔
ہر یونٹ کی کارکردگی دکھانے کے لیے اسکور بورڈ بھی بنایا گیا ہے، جس سے یہ نظام ویڈیو گیم جیسا لگتا ہے۔
یوکرین کے وزیرِ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، Mikhailo Fedorov کے مطابق، یہ گیم 95 یونٹس کے ساتھ شروع ہوئی تھی اور اب 400 سے زائد یونٹس حصہ لے رہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کی وجہ سے روسی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے، اور ستمبر میں شریک یونٹس نے تقریباً 18 ہزار روسیوں کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی رپورٹ دی، جو پچھلے سال سے دگنی ہے۔
تاہم، اس طریقہ پر اخلاقی تحفظات بھی ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ فوجیوں کو مشن کی بجائے پوائنٹس حاصل کرنے پر توجہ دینے پر مجبور کر سکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یوکرین نے جنگ کے موجودہ انداز کو بدل دیا ہے اور مستقبل کی جنگوں کے نئے اصول بھی طے کر دیے ہیں، جہاں جنگیں نہ صرف میدانِ جنگ بلکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی لڑی جائیں گی۔
دیکھیں

