کاروبار - 28 نومبر 2025
بھارت اور اسرائیل نے آزاد تجارتی معاہدے کے لیے ٹی او آر پر دستخط کر دیے
دنیا - 27 نومبر 2025
بھارت اور اسرائیل نے آزاد تجارتی معاہدے کے لیے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آر) پر دستخط کر دیے ہیں۔
دستخطوں کی تقریب تل ابیب میں منعقد ہوئی، جس میں بھارت کے مرکزی وزیر برائے کامرس و صنعت پیوش گوئل اور اسرائیل کے وزیر برائے معیشت و صنعت نیربرکت نے شرکت کی۔
بھارتی وزیر پیوش گوئل کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو ازسرِ نو ترتیب دینا ہے۔
اسرائیلی وزیر نے بھارت کو ایک طاقتور ابھرتی ہوئی عالمی قوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھارت ایک بڑی عالمی طاقت بنے گا۔
دستخط شدہ فریم ورک کے تحت ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کیا جائے گا، سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کی جائے گی، ٹیکنالوجی ٹرانسفر میں تعاون بڑھایا جائے گا اور خدمات کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے قواعد میں نرمی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ بھارت ایشیا میں اسرائیل کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
دیکھیں

