آسٹریلیا کا برسبین ٹیسٹ اسکواڈ برقرار، کوئی تبدیلی نہیں

news-banner

کھیل - 28 نومبر 2025

آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے دوسرے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے لیے برسبین میں اسکواڈ برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، اور ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔


کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی واپسی میں مزید تاخیر ہے، وہ اسکواڈ کے ساتھ برسبین میں موجود رہیں گے اور اپنی تیاری جاری رکھیں گے۔

 

پرتھ میں دو روز میں مکمل ہونے والے پہلے ٹیسٹ کی پچ کو باضابطہ طور پر ’کلین چٹ‘ دے دی گئی ہے اور اسے کسی منفی درجہ بندی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

 

پرتھ ٹیسٹ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہونے والے عثمان خواجہ کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے، تاہم برسبین ٹیسٹ سے قبل وہ اپنی فٹنس ثابت کرنے کے پابند ہوں گے۔

 

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ایشیز ڈے نائٹ ٹیسٹ 4 دسمبر سے شروع ہوگا۔


واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔