کاروبار - 28 نومبر 2025
بلدیہ ٹاؤن شادی تقریب میں فائرنگ؛ ایک جاں بحق، 7 زخمی
پاکستان - 28 نومبر 2025
کراچی کے علاقے بلدیہ نمبر پانچ میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔
نشے میں دھت شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 35 سالہ نوروز خان جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم عامر، جو لیاری دھوبی گھاٹ سے تقریب میں شریک تھا، جھگڑے کے بعد جذبات سے مغلوب ہو کر فائرنگ کرنے لگا۔
واقعے کے بعد ملزم اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
مشتعل افراد نے ملزم کی گاڑی جلانے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی تحویل میں لے لی۔
جائے وقوعہ سے 9mm پستول کے متعدد خول ملے ہیں اور ملزم کی تلاش تیز کردی گئی ہے۔
دیکھیں

