جنوبی افریقا کا بھارت کو پھر رسوا کن وائٹ واش , گمبھیر اور اگرکار کی برطرفی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

news-banner

کھیل - 28 نومبر 2025

جنوبی افریقا کے ہاتھوں حیران کن وائٹ واش نے بھارتی کرکٹ میں بھونچال پیدا کردیا ہے، جس کے بعد ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکار کو برطرف کرنے کے مطالبات زور پکڑ گئے ہیں۔

 

گوہاٹی ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی نے پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کامیاب کپتانوں کی فہرست میں سرفہرست کردیا، باووما نے 12 میں سے 11 میچ جیت کر بغیر شکست کے سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

 

بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ میں ناکامیوں کا سلسلہ ایک بار پھر طویل ہوتا جارہا ہے۔

 

 2024 میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر 3-0 کی بدترین شکست کے بعد اب جنوبی افریقا نے بھی بھارت کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے کلین سوئپ کردیا۔

 

سابق بھارتی فاسٹ بولر وینکٹش پرساد نے گمبھیر پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’دماغی مریض‘‘ تک قرار دے دیا، جبکہ روی چندرن ایشون کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف بھارت کی بیٹنگ ’شرمناک حد تک‘ ناقص رہی۔