کاروبار - 28 نومبر 2025
انڈونیشیا میں تباہ کن بارشیں؛ سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ سے 84 افراد جان کی بازی ہار گئے
دنیا - 28 نومبر 2025
جکارتہ: انڈونیشیا میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 84 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ہلاکتیں جزیرہ سماٹرا میں مختلف مقامات پر پیش آنے والے حادثات میں ہوئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 95 افراد زخمی حالت میں اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 65 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
قدرتی آفت کے سبب ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں زندگی کا نظام بری طرح درہم برہم ہے۔
انڈونیشین حکام کے مطابق ریسکیو ٹیمیں مسلسل امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں تاکہ پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاسکے۔
دیکھیں

