کاروبار - 28 نومبر 2025
قاسم خان کا والد عمران خان کی تنہائی اور جیل کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار
پاکستان - 28 نومبر 2025
بانی تحریک انصاف عمران خان کے بیٹے، قاسم خان، نے اپنے والد کی اڈیالہ جیل میں موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کو گزشتہ چھ ہفتوں سے مکمل تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نہ اہلِ خانہ سے رابطے کی اجازت دی جا رہی ہے، اور نہ ہی ان کی صحت اور حالتِ زار کے بارے میں خاندان کو کوئی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔
قاسم خان کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کو 845 روز گزر چکے ہیں اور اس عرصے میں اب انہیں "ڈیتھ سیل جیسے ماحول" میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی بہنوں سمیت کسی بھی قریبی رشتہ دار کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، حالانکہ عدالت اس کی اجازت دے چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مکمل بے خبری میں رکھنا ایک "ہتھیار" کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جو نہ قانونی ہے، نہ اخلاقی اور نہ ہی بین الاقوامی اصولوں کے مطابق۔
قاسم خان نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور جمہوری اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری مداخلت کریں، عمران خان کی صحت اور سلامتی کی تصدیق یقینی بنائیں، عدالتی احکامات کے مطابق ان تک رسائی دی جائے اور انہیں غیر انسانی تنہائی سے نکالا جائے۔
اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ’’سب سے مقبول سیاسی رہنما‘‘ کو محض سیاسی بنیادوں پر قید رکھا گیا ہے، جس کی فوری رہائی ضروری ہے۔
دیکھیں

