ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 22 دہشتگرد ہلاک‘آئی ایس پی آر

news-banner

پاکستان - 28 نومبر 2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تمام 22 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ گروہ کو مکمل طور پر ختم کیا جاسکے۔

 

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ویژن "عزمِ استحکام" کے تحت انسداد دہشتگردی کی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔