یوکرین تنازع میں امن کی امید، پیوٹن نے امریکی بات چیت کے بعد کہا: ناکامی کی صورت میں جنگ جاری رہے گی

news-banner

دنیا - 28 نومبر 2025

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین اور امریکہ کے درمیان بات چیت کے بعد اس تنازع کے خاتمے کی امید ظاہر کی ہے۔

 

بشکیک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیوٹن کا کہنا تھا کہ زیرِ بحث امن تجاویز یوکرین تنازع کے خاتمے اور امن معاہدے کی بنیاد بن سکتی ہیں۔

 

تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو روس اپنی عسکری کارروائیاں جاری رکھے گا۔

 

 پیوٹن نے کہا کہ اب تک ہونے والی بات چیت کسی معاہدے کے لیے نہیں بلکہ مسائل کے حل کے لیے تھی۔

 

دوسری جانب یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ رواں ہفتے جنیوا میں یوکرین اور امریکی نمائندگان کی ملاقات ہوگی، جس میں ممکنہ امن معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔