کاروبار - 28 نومبر 2025
بلدیہ 5 میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی
پاکستان - 28 نومبر 2025
سوات کالونی، بلدیہ نمبر 5 میں ایک شادی کی تقریب کے دوران مہمانوں اور ملزم کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر واقعہ پیش آیا۔
ملزم عامر موسیٰ نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور بچے سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی گاڑی قبضے میں لے لی گئی ہے، جبکہ عامر موسیٰ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
اس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور جلد قانونی کارروائی کے لیے اسے تحویل میں لیا جائے گا۔
دیکھیں

