کاروبار - 28 نومبر 2025
ایرانی سپریم لیڈر کا دعویٰ: 12 روزہ جنگ میں امریکا اور اسرائیل کو شکست
دنیا - 28 نومبر 2025
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ 12 روزہ جنگ میں ایران نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخی شکست دی۔
سرکاری ٹی وی پر خطاب میں خامنہ ای نے کہا کہ غزہ اور لبنان کی مزاحمتی تحریکیں ایرانی اقدار پر قائم ہیں اور خطّے میں ظلم کے خلاف مضبوط محاذ تشکیل دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن نے بھرپور تیاری اور جارحانہ اقدامات کیے، مگر آخرکار ناکام ہو کر خالی ہاتھ واپس لوٹ گیا۔
خامنہ ای نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت نے اس جنگ کی منصوبہ بندی گزشتہ 20 سال سے کی تھی، لیکن ایرانی دفاعی نظام اور قومی مزاحمت نے ان کے مقاصد ناکام بنا دیے۔
سپریم لیڈر نے زور دیا کہ ایرانی قوم کی استقامت کسی بھی بیرونی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور علاقائی مزاحمتی قوتیں ایرانی نظریے سے مستفید ہو رہی ہیں۔
دیکھیں

