کاروبار - 28 نومبر 2025
شگفتہ اعجاز نے وزن کم کرنے کے لیے ‘اوزمپک’ دوا کے استعمال کی تردید کر دی
انٹرٹینمنٹ - 28 نومبر 2025
پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے خبروں کی تردید کی ہے کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے ذیابیطس کی دوا ‘اوزمپک’ استعمال کی۔
نجی ٹی وی شو میں دوبارہ وزن کم کرنے کے حوالے سے سوال پر شگفتہ اعجاز نے کہا: "میں حیران ہوں کہ ہمارے لوگ کتنے فارغ ہیں جو جھوٹی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں۔"
انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی اوزمپک نہیں لی اور جو لوگ یہ دعویٰ کر رہے ہیں، ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔
شگفتہ نے کہا: "ہمارے دین اسلام میں کسی بات کے گمان پر یقین کرنا منع ہے، لیکن لوگوں نے اپنی طرف سے یہ فیصلہ کر لیا کہ میں نے دوا استعمال کی۔"
اداکارہ نے بتایا کہ وزن کم کرنے کا سفر انتہائی محنت طلب تھا اور اس دوران نہ صرف وہ بلکہ ان کی چھوٹی بیٹیاں بھی مشکلات سے گزری ہیں۔
شگفتہ اعجاز نے لوگوں کی جانب سے تصویریں اور افواہیں پھیلانے پر شدید نالائقی اور غصہ کا اظہار بھی کیا۔
دیکھیں

