ٹرمپ: واشنگٹن حملے میں خاتون نیشنل گارڈ ہلاک، دوسرا اہلکار شدید زخمی

news-banner

دنیا - 28 نومبر 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن میں ہونے والے حملے میں زخمی ہونے والی نیشنل گارڈ کی ایک خاتون اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے۔

 

ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر امریکا آنے والے افراد بعض اوقات مشکلات پیدا کرتے ہیں۔

 

 انہوں نے مزید بتایا کہ نیشنل گارڈ پر حملہ کرنے والے کی حالت تشویشناک ہے اور حکام سے غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے پر تفصیلی بات کی گئی۔

 

صدر نے کہا کہ زخمی ہونے والی خاتون اہلکار ملک کی خدمت کر رہی تھی، جبکہ امریکا کے پاس دنیا کی مضبوط فوج اور جدید دفاعی آلات موجود ہیں۔

 

 انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں مزید بی-2 طیارے خریدنے کے آرڈر دیے گئے ہیں اور بی-2 پائلٹس سے ملاقات کی، جو ٹام کروز کی طرح ہیں۔

 

 صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وینزویلا کو محدود کرنے کے لیے جلد کارروائی کی جائے گی۔