سنگیتا کا کہنا ہے کہ پاکستان آئیڈل کے ججز میں سینئر فنکار شامل ہونے چاہیے تھے

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 28 نومبر 2025

پاکستان کی مشہور اداکارہ اور ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ میوزیکل رئیلٹی شو پاکستان آئیڈل کے ججز میں ان جیسے سینئر فنکاروں کو شامل کیا جانا چاہیے تھا۔

 

ایک حالیہ ٹی وی شو میں، سنگیتا سے فواد خان کو بطور جج شامل کرنے پر کی جانے والی تنقید کے بارے میں پوچھا گیا۔

 

 انہوں نے راحت فتح علی خان کو جج کے طور پر شامل کرنے کے فیصلے کو “بہترین” قرار دیا، تاہم باقی ججز کے لیے کسی سینئر فنکار کا انتخاب ہونا چاہیے تھا جیسے کہ وہ خود ہیں۔

 

سنگیتا نے اپنی سینئرٹی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تقریباً 100 فلموں کے لیے گانے بنوائے ہیں اور ان کے کئی ہٹ گانے ہیں، اس لیے ججز میں ان کا شامل ہونا لازمی تھا۔

 

 انہوں نے شکوہ کیا کہ ججز کے انتخاب کرنے والے اکثر ان جیسے سینئر فنکاروں کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔