کاروبار - 28 نومبر 2025
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی
پاکستان - 28 نومبر 2025
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کر دی۔
سہیل آفریدی گزشتہ شب راولپنڈی کے گورکھ پور ناکے پر 16 گھنٹے طویل دھرنے کے بعد آج صبح عدالت پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی خیریت سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ رات کارکنوں کے ہمراہ گزری، اور چاہیں تو بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے یہ دھرنا ساری زندگی بھی جاری رکھیں گے، مطالبات کے حصول کے لیے احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
دوسری جانب، اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ کو عمران خان سے ملاقات کرانی ہے تو عوامی طاقت سے ایوان کی کارروائی روک دی جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے دھرنے ختم کرنے کا فیصلہ علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی سے مشاورت کے بعد کیا تھا۔ منگل کو دوبارہ اڈیالہ جیل جانے اور فیملی ملاقات کے دن کارکنوں کو پہنچنے کی کال دینے پر بھی اتفاق ہوا۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی نے اپوزیشن اتحاد کو دھرنے سے متعلق پیشگی اطلاع نہیں دی تھی، اور دھرنے کے چار گھنٹے بعد اپوزیشن قیادت سے رابطہ کیا تاکہ وہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں۔
دیکھیں

