الاسکا میں 6.0 شدت کا زلزلہ، اینکریج اور آس پاس کے علاقے لرز اُٹھے

news-banner

دنیا - 28 نومبر 2025

امریکی ریاست الاسکا میں 6.0 شدت کے زلزلے نے اینکریج شہر اور آس پاس کے علاقوں کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔

 

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ سسٹینا کے علاقے میں 69 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، جبکہ مرکز اینکریج سے تقریباً 12 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔ 

 

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 11 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد شہری خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

 

زلزلے کے بعد الاسکا ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ نے ہائی ویز، ایئرپورٹس، پلوں اور سرنگوں کی ہنگامی جانچ شروع کر دی۔

 

 حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

امریکی نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے ابتدائی معلومات کی بنیاد پر واضح کیا کہ زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ موجود نہیں۔

 

الاسکا میں تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ 27 مارچ 1964 کو آیا تھا، جب 9.2 شدت کے تباہ کن زلزلے اور سونامی نے 131 افراد کی جان لے لی تھی۔

 

 حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور آفٹر شاکس کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔