کراچی: چھینے گئے موبائل فون مالکان کو واپس کیے جائیں گے

news-banner

پاکستان - 28 نومبر 2025

کراچی: موبائل چھیننے کے شکار شہریوں کے لیے خوشخبری، پولیس کی جانب سے ریکور کیے گئے موبائل فونز واپس مالکان کو دے دیے جائیں گے۔

 

کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے خصوصی شرکت کی۔

 

 تقریب میں بتایا گیا کہ ریکور کیے گئے موبائل فون مالکان کے حوالے کیے جائیں گے۔

 

اے آئی جی جاوید عالم اوڈھو کے مطابق 100 سے زائد موبائل مالکان اپنے فون واپس حاصل کریں گے۔

 

 انہوں نے کہا کہ دکانداروں کے لیے بنائی گئی ایس او پیز مفید ثابت ہوئیں، اور الیکٹرانک ڈیٹا کے ذریعے چھینے گئے موبائلز کا ریکارڈ رکھا گیا۔

 

پولیس چیف نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں کمی واقع ہوئی ہے اور موبائل چھیننے کے واقعات میں 30 فیصد کمی دیکھی گئی ہے، جس سے شہریوں کی جانوں کے خطرات کم ہوئے ہیں۔