کاروبار - 28 نومبر 2025
عطاء اللہ تارڑ کا پی ٹی آئی پر تنقیدی بیان: ملک دشمن بیانیے کو ترک کریں اور عوام کے مفاد کو مقدم رکھیں
پاکستان - 28 نومبر 2025
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو ملک دشمن بیانیے اور غلط ترجیحات چھوڑ کر ریاست اور عوام کے مفاد کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی کی سیاسی حکمتِ عملی اور رویے پر شدید تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، بشمول خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سیاسی عمل میں عوامی گورننس کو پسِ پشت ڈال دیا اور توجہ اس غیر قانونی مطالبے پر مرکوز رکھی کہ اڈیالہ جیل میں سزا پانے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے، جو جیل قوانین کے خلاف ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اہم صوبے ہونے کے باوجود صوبائی حکومت کی ترجیحات امن، ترقی اور عوامی ریلیف کے بجائے اسی غیر قانونی بیانیے کے گرد گھوم رہی ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مبینہ طور پر پی ٹی آئی کی ایک خاتون سیاستدان نے افغانستان سے چلنے والے پاکستان دشمن اکاؤنٹس اور بھارتی میڈیا پر عمران خان کے خلاف مہم چلائی، جس کا مقصد پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ رویہ کھلی ملک دشمنی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ تحریکِ انصاف ریاست اور عوام کے مفاد کو مقدم رکھے۔
دیکھیں

