اڈیالہ جیل ذرائع: عمران خان صحت مند، ملاقاتیں ہفتہ وار کی جا رہی ہیں

news-banner

پاکستان - 28 نومبر 2025

اڈیالہ جیل کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان صحت مند ہیں اور جیل آنے والے ہر شخص کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق عمران خان محفوظ اور صحتمند ہیں، جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے بھی ہفتے میں ایک بار ملاقات کرائی جاتی ہے۔

 

اڈیالہ جیل میں ایک بیرک کے چھ کمرے خاص طور پر عمران خان کے لیے مختص ہیں، اور انہیں ٹی وی اور اخبار کی سہولت بھی میسر ہے۔

 

مزید برآں، ہفتے میں ایک بار باہر سے کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے، جس میں دیسی مرغی اور مچھلی شامل ہیں۔ 

 

ملاقاتیں جیل مینوئل کے مطابق کرائی جاتی ہیں، اور اڈیالہ جیل کی حدود سے باہر کسی بھی معاملے کی ذمہ داری جیل انتظامیہ پر نہیں ہے۔