اداکارہ درفشاں کی پینٹنگ کی قیمت سن کر سب حیران

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 28 نومبر 2025

اداکارہ درفشاں نے اپنی پینٹنگ کی قیمت ایک کروڑ روپے بتا کر سب کو حیران کر دیا۔

 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں درفشاں اپنی پینٹنگ دکھا رہی ہیں، جس پر نیلی ترچھی لکیر بنی ہوئی ہے، اور ان کے ساتھ دانش نواز بھی موجود ہیں۔

 

ویڈیو میں دانش نواز نے اس ترچھی لکیر پر مذاق کیا، جس پر درفشاں نے بتایا کہ اس پینٹنگ کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے، جس پر دانش نواز بھی حیران رہ گئے۔

 

اداکارہ نے کہا، "آرٹ ایسے ہی بکتا ہے"، اور سوشل میڈیا پر مداحوں کے ردعمل نے بھی دانش نواز کی حیرانی کی تصدیق کی۔