اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات سے انکار

news-banner

پاکستان - 28 نومبر 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سرفراز ڈوگر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات سے انکار کردیا۔

 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق سہیل آفریدی رات بھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے بعد صبح اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، تاہم چیف جسٹس نے ان سے ملاقات نہ کی۔

 

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، علیمہ خان اور وکلا چیف جسٹس کے سیکرٹری آفس تک گئے، جہاں انہیں پیغام ملا کہ چیف جسٹس ملاقات نہیں کرسکتے، جس کے بعد وفد واپس لوٹ آیا۔

 

عدالت سے واپسی پر سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری بات سنی نہیں گئی اور واضح طور پر بتا دیا گیا کہ ملاقات ممکن نہیں۔

 

 انہوں نے اعلان کیا کہ آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس نہیں چلنے دیں گے جبکہ آئندہ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

 

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے بھی تصدیق کی کہ چیف جسٹس کسی سے ملاقات نہیں کر رہے، نہ ہی انہوں نے ایڈووکیٹ جنرل اور کسی وکیل سے ملنے کی اجازت دی ہے۔