کاروبار - 28 نومبر 2025
سپیکر ایاز صادق سے اپوزیشن اراکین کی اہم ملاقات، سیاسی مذاکرات پر زور
پاکستان - 28 نومبر 2025
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور ارکانِ قومی اسمبلی نے اہم ملاقات کی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، فیصل جاوید، سابق سپیکر اسد قیصر، بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شریک تھے۔
سپیکر ایاز صادق نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سیاست سے بڑھ کر بھائی چارے اور رواداری کا رشتہ اہم ہے، 2014 سے اراکین کے ساتھ مستقل رابطہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست وقتی چیز ہے مگر اراکین کے درمیان تعلق ہمیشہ قائم رہنا چاہیے۔
ایاز صادق نے اس بات پر زور دیا کہ معاملات کی بہتری کے لیے پی ٹی آئی کو اپنا رویہ درست کرنا ہوگا اور پارلیمانی کمیٹیوں کا حصہ بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے پر آمادہ ہیں، مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے عمران خان سے ان کے اہلخانہ کی ملاقات کی اجازت کا معاملہ اٹھایا۔ اپوزیشن اراکین نے ایاز صادق کی سیاسی سہولت کاری کو سراہا۔
دیکھیں

