کاروبار - 28 نومبر 2025
مظفرگڑھ میں تاوان کیلئے اغوا ہونے والا نوجوان مقابلے کے دوران بازیاب، 4 اغواکار ہلاک
پاکستان - 28 نومبر 2025
مظفرگڑھ: جنوبی پنجاب کے علاقے کوٹ ادو سے اغوا کیے گئے نوجوان کو پولیس نے کارروائی کے دوران بحفاظت بازیاب کرلیا۔
ڈی پی او مظفرگڑھ غضنفر علی شاہ کے مطابق شہری کو 15 نومبر کو تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا تھا۔
بعد ازاں 20 نومبر کو پولیس اور اغواکاروں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں مغوی کو زندہ سلامت چھڑا لیا گیا، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں چاروں اغواکار ہلاک ہوگئے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ ہلاک ملزمان کے ٹھکانوں سے ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ مزید یہ کہ موبائل فونز کی فارنزک میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اغواکاروں کے دہشت گردوں سے رابطے تھے، جس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
دیکھیں

