کراچی میں چینی مزید مہنگی، قیمت 220 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

news-banner

کاروبار - 28 نومبر 2025

کراچی میں چینی کی قیمتوں میں اچانک 20 روپے تک اضافہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد شہری ملک کی سب سے مہنگی چینی یعنی 220 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔

 

وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ:

 

  • کراچی میں زیادہ سے زیادہ قیمت 220 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
  •  
  • حیدرآباد میں چینی کی قیمت 215 روپے فی کلو ہے۔
  •  
  • کوئٹہ میں ایک ہفتے کے دوران 2 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 216 روپے فی کلو ہو گئی۔

 

  • خضدار میں چینی 210 روپے فی کلو اور لاڑکانہ میں 205 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

 

  • اسلام آباد اور پنجاب میں زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی۔
  •  
  • پشاور میں قیمت 190 روپے جبکہ سکھر میں 195 روپے فی کلو تک ہے۔
  •  

وزیراعظم اور حکومتی نمائندوں نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات دی ہیں، جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے اور چند روز میں صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے۔