کاروبار - 28 نومبر 2025
ٹرمپ کا بڑا اعلان: تیسری دنیا سے ہجرت مستقل روکنے کا فیصلہ
دنیا - 28 نومبر 2025
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت تیسری دنیا کے تمام ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر بند کرنے جا رہی ہے۔
یہ بیان وائٹ ہاؤس کے قریب بدھ کے روز ہونے والے حملے میں نیشنل گارڈ کے ایک اہلکار کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ امریکا میں بائیڈن دور کے دوران ہونے والے بے شمار غیر قانونی داخلوں کے کیس ختم کیے جائیں گے اور ہر وہ شخص جسے ملک کے لیے بوجھ سمجھا جائے گا، اسے واپس بھیج دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی انتظامیہ غیر شہریوں کے تمام وفاقی فوائد اور سبسڈیز ختم کر دے گی، جبکہ ایسے تارکین کی شہریت بھی منسوخ کی جائے گی جو امریکہ کے داخلی امن کے لیے خطرہ ہوں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہر وہ غیر ملکی جو سکیورٹی رسک ہو، عوام پر بوجھ بنے یا امریکی اقدار سے مطابقت نہ رکھتا ہو، اسے ملک بدر کر دیا جائےگا۔
دیکھیں

