آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاک بھارت مباحثہ: پاکستانی طلبا کی دو تہائی اکثریت سے فتح

news-banner

دنیا - 28 نومبر 2025

لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی اور بھارتی طلبا کے درمیان ہونے والے مباحثے میں پاکستانی ٹیم نے دو تہائی ووٹوں کے فرق سے فتح حاصل کر لی۔

 

مباحثے کا موضوع تھا: ’’پاکستان کے لیے بھارتی پالیسی واقعی قومی سکیورٹی کے لیے ہے یا عوامی جذبات کو بھڑکانے کے لیے سیاسی نعرہ؟‘‘ پاکستانی ٹیم نے مؤثر دلائل پیش کیے جبکہ بھارتی طلبا سوالات کے تسلی بخش جوابات دینے میں ناکام رہے۔

 

اسٹوڈنٹس یونین کے صدر موسیٰ ہراج نے پاکستانی ٹیم کی قیادت کی۔

 

 مباحثے کے اختتام پر پاکستانی ٹیم کو 106 ووٹ ملے جبکہ بھارتی ٹیم صرف 50 ووٹ حاصل کر سکی۔