پنجاب آٹزم اسکول کا نام تبدیل، اب 'مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم' ہوگا

news-banner

پاکستان - 28 نومبر 2025

لاہور: پنجاب آٹزم اسکول اینڈ ریسورس سینٹر کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خصوصی تعلیم نے ترمیمی بل منظور کیا ہے، جس کے بعد اسکول کا نیا نام مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم ہوگا۔

 

بل کے متن میں صرف نام کی تبدیلی شامل ہے اور قانون میں کسی دیگر ترمیم کی گئی ہے نہی۔

 

 اب یہ ترمیمی بل حتمی منظوری کے لیے دوبارہ پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔