کاروبار - 28 نومبر 2025
وادی تیراہ میں خوارج کی سرگرمیوں سے پشاور خطرے میں، صوبائی حکومت کو فوری اقدام کی ضرورت
پاکستان - 28 نومبر 2025
وادی تیراہ میں خوارج کی بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ سرگرمیوں نے پشاور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج نے وادی تیراہ کے نیٹ ورکس کے ذریعے پشاور پر دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں۔
24 نومبر کو فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملہ اور 25 نومبر کو حسن خیل میں گیس پائپ لائن آئی ای ڈی سے تباہ کرنے والے خوارج دونوں وادی تیراہ سے آئے تھے۔
سابق دہشت گرد حکیم اللہ محسود کا نیٹ ورک طویل عرصے تک تیراہ میں قائم رہا اور موجودہ افغان خوارج بھی انہی نیٹ ورکس سے جڑے ہوئے ہیں۔
ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ منشیات اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کے باعث وادی تیراہ میں خطرناک سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اور صوبائی حکومت کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پشاور اور خیبر پختونخوا میں حملوں میں اضافہ نہ ہو۔
دیکھیں

