انٹرنیشنل کرکٹ سٹے بازی میں ملوث امپائر اور ساتھی گرفتار، ایف آئی اے نے مقدمات درج کر لیے

news-banner

کھیل - 28 نومبر 2025

اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ سٹے بازی میں ملوث ایک امپائر سمیت دو افراد کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔

 

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت مجیب الرحمان اور زاہد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

 

 زاہد علی 2021 تک کرکٹ کھیلتے رہے اور ضلعی سطح پر امپائرنگ بھی کرتے رہے، جبکہ وہ آن لائن کرکٹ جوئے میں ملوث تھے اور بین الاقوامی خواتین کرکٹرز سمیت افریقی ممالک جیسے زمبابوے، کینیا اور گھانا کے کرکٹرز سے رابطے رکھتے تھے۔

 

ذرائع کے مطابق زاہد علی خود کو پروفیشنل امپائر کے طور پر متعارف کراتے اور مختلف ممالک میں منی لانڈرنگ میں بھی ملوث رہے۔ 

 

ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے فونز سے شواہد حاصل کر لیے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔