بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی صحت مکمل طور پر برقرار، اڈیالہ جیل ذرائع

news-banner

پاکستان - 28 نومبر 2025

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں۔ 

 

جیل انتظامیہ کے مطابق عمران خان کو ہفتہ میں ایک بار بشریٰ بی بی سے ملاقات کروائی جاتی ہے اور انہیں ٹی وی، اخبار اور باہر سے کھانا منگوانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس میں دیسی مرغی اور مچھلی شامل ہیں۔ 

 

اڈیالہ جیل میں ایک بیرک کے چھ کمرے عمران خان کے لیے مخصوص ہیں۔ جیل کے ذرائع نے مزید کہا کہ ملاقاتیں جیل مینوئیل کے مطابق کی جاتی ہیں اور اڈیالہ جیل کی حدود سے باہر ملاقات کے لیے انتظامیہ ذمہ دار نہیں۔

 

حالیہ دنوں میں عمران خان کی صحت کے حوالے سے پھیلائی گئی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، اور ان کی صحت کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔