کاروبار - 28 نومبر 2025
نادرا کی سائبر سکیورٹی ٹیم نے جعلی ویب سائٹ بند کر دی، شہریوں کو دھوکہ دہی سے بچانے کی اپیل
تازہ ترین - 28 نومبر 2025
اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی سائبر سکیورٹی ٹیم نے شہریوں کو دھوکہ دینے والی جعلی ویب سائٹ idtracking.online بند کر دی۔
نادرا کے ترجمان کے مطابق یہ ویب سائٹ اتھارٹی کے نام کا غلط استعمال کرتے ہوئے شہریوں کی ذاتی معلومات جمع کر رہی تھی۔
نادرا کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اتھارٹی نے 100 سے زائد ایسی ویب سائٹس بند کی ہیں جو جعلی طور پر نادرا کے نام کا استعمال کر رہی تھیں۔
ترجمان نے شہریوں کو خبردار کیا کہ نادرا کی صرف ایک آفیشل ویب سائٹ www.nadra.gov.pk ہے اور آن لائن خدمات کے لیے صرف پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں، جسے ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد شہری ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔
روزانہ 10 ہزار سے زائد شہری اس ایپ سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
نادرا نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی دوسری ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر اپنی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔
دیکھیں

