سندھ وزیر داخلہ: پہلی مرتبہ ای چالان کی معافی، دوسری بار ڈبل جرمانہ ہوگا

news-banner

تازہ ترین - 28 نومبر 2025

کراچی (28 نومبر 2025): وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ ای چالان پر معافی دی جائے گی، جبکہ دوسری بار ڈبل چالان نافذ ہوگا۔

 

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ای چالان کے اقدامات کی تعریف کرنی چاہیے تھی کیونکہ یہ شہریوں کے مفاد میں ہیں۔

 

 وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ کراچی میں ٹریفک جام اور حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ موٹرسائیکل سواروں کے لیے 2,500 روپے کا ای چالان ہے اور ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 

ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ حیدرآباد اور سکھر میں بھی ای چالان نافذ کیے جا رہے ہیں اور لائسنس کی جانچ کی جا رہی ہے۔

 

 انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ٹریفک کا نظام ابھی مکمل طور پر درست نہیں ہوا اور 71 کروڑ روپے کے ای چالان کا ریکارڈ موجود ہے مگر وصولی نہیں ہوئی۔

 

وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز مشکل حالات میں اچھا کام کر رہے ہیں اور ان کی تعریف ہونی چاہیے۔