فلسطینی عوام سے عالمی یومِ یکجہتی — صدر آصف زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف کے مضبوط پیغامات

news-banner

پاکستان - 29 نومبر 2025

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے خصوصی پیغامات جاری کرتے ہوئے فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

 

صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان فلسطین کی سیاسی، سفارتی، انسانی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ امن معاہدے میں پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا، اس امید کے ساتھ کہ فلسطینیوں کے مصائب کا خاتمہ ہو سکے۔

 

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس موقع پر کہا ہے کہ دنیا اسرائیلی مظالم کو نظرانداز کر کے خود کو دھوکہ نہ دے—نسل کشی بدستور جاری ہے۔

 

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینی سرزمین سے اسرائیلی قبضے کا مکمل خاتمہ ضروری ہے اور عالمی قوانین کے مطابق اسرائیل سے جنگی جرائم کا حساب لیا جانا چاہیے۔

 

 انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے جس عزم، ہمت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے وہ پوری دنیا کے لیے مثال ہے۔

 

وزیراعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان فلسطینیوں کی آزادی، امن اور خوشحالی کی جدوجہد میں اُن کے ساتھ کھڑا ہے۔