دنیا - 05 دسمبر 2025
مہوش حیات کا ہمایوں سعید کو فلرٹ ریٹنگ دینے کا جواب،ویڈیو وائرل
انٹرٹینمنٹ - 29 نومبر 2025
سپر اسٹار مہوش حیات کی وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ پاکستان کے صفِ اول کے اداکار ہمایوں سعید کو فلرٹ ریٹ دینے سے متعلق سوال کا جواب دے رہی ہیں۔
مہوش حیات اس وقت پاکستان سلیبرٹی کرکٹ لیگ (PCCL) کے سلسلے میں ہیوسٹن، ٹیکساس میں موجود ہیں۔
مداحوں سے ملاقات کے دوران اداکارہ نے ہمایوں سعید کی مزاحیہ اور دوستانہ شخصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ:
“ہمایوں کی نیچر کو فلرٹ نہیں کہا جا سکتا، وہ بس بہت دوستانہ اور مزاحیہ انسان ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر ندیم بیگ کے ساتھ کام کے دوران ان تینوں کے درمیان اکثر مزاحیہ ٹرائی اینگل چلتا ہے کہ مہوش کے زیادہ نزدیک کون ہے۔
مزید گفتگو میں مہوش نے واضح کیا کہ وہ شادی شدہ اداکاروں کے ساتھ کام کرتی ہیں، اس لیے دوستی سے بڑھ کر کوئی بات نہیں ہوتی۔
شو کے دوران ندا یاسر نے مزاحیہ سوال دہرایا کہ اگر ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، احسن خان اور اظفر رحمان کو فلرٹ ریٹنگ دینی ہو تو مہوش کس کو نمبر ون رکھیں گی؟ اس پر مہوش نے ہنستے ہوئے جواب دیا:
- پہلا نمبر: ہمایوں سعید
- دوسرا نمبر: احسن خان
- تیسرا نمبر: فہد مصطفیٰ
- اظفر رحمان کے بارے میں کہا: وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں، فلرٹ والا سین نہیں۔
اسی دوران ایک مداح نے بتایا کہ مہوش کی پسندیدہ ڈش بریانی ہے جس پر مہوش نے فوراً اسے "میری سچی مداح" قرار دیا۔
دیکھیں

