پاکستان اسٹاک ایکسچینج: نومبر میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 5045 پوائنٹس کا اضافہ

news-banner

کاروبار - 29 نومبر 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ماہ کاروبار کا مجموعی رجحان مثبت رہا۔ 100 انڈیکس نومبر کے دوران 5045 پوائنٹس بڑھ کر 166,677 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مہینے کے دوران انڈیکس 98,01 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

 

نومبر 2025ء میں ہنڈریڈ انڈیکس کی کم ترین سطح 157,203 پوائنٹس رہی، جبکہ بلند ترین سطح مہینے کے آخری روز 167,005 پوائنٹس پر ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 304 ارب روپے سے بڑھ کر 18,866 ارب روپے تک پہنچ گئی۔