جنوب مشرقی ایشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، ہلاکتیں 350 سے تجاوز

news-banner

دنیا - 30 نومبر 2025

جنوب مشرقی ایشیا شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہے، جہاں انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں مجموعی ہلاکتیں 350 سے بڑھ گئی ہیں۔

 

خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے سوماترا میں تباہ کن سیلاب سے 200 سے زائد افراد جاں بحق اور 100 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

 

تھائی لینڈ کے صوبے سونگ کھلا میں بارشوں اور سیلاب نے 145 جانیں لے لیں۔

 

ملائیشیا میں بھی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

 

ادھر سری لنکا میں سائیکلون "دتواہ" نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جس کے نتیجے میں 153 افراد ہلاک ہوئے۔


سری لنکن ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق 191 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جبکہ 43 ہزار سے زائد متاثرین کو فلاحی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔