پاکستان کے ٹینس لیجنڈ اعصام الحق نے شاندار کیریئر کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

news-banner

کھیل - 30 نومبر 2025

پاکستان کے ٹینس کے مشہور کھلاڑی اعصام الحق نے اپنے شاندار کیریئر کا آخری میچ کھیل کر ٹینس کورٹ سے ریٹائرمنٹ اختیار کر لی۔

 

اسلام آباد میں ہونے والے اے ٹی پی چیلنجر کپ کے مینز ڈبلز فائنل میں اعصام الحق نے مزمل مرتضیٰ کے ساتھ شراکت میں حریف پیئر کے خلاف کھیلتے ہوئے سٹریٹ سیٹ میں شکست کا سامنا کیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

 

میچ کے بعد اعصام الحق نے کہا کہ وہ حریف پیئر کو جیت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، اور اپنے کیریئر میں سپورٹ کرنے والی فیملی اور دیگر افراد کے شکر گزار ہیں۔ 

 

انہوں نے بطور صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں اے ٹی پی ٹورنامنٹ کا انعقاد ایک بڑی کامیابی رہی۔

 

اعصام الحق کے شاندار کیریئر کے اعداد و شمار بھی متاثر کن ہیں:

 

  • ملک کے لیے 18 اے ٹی پی ورلڈ ٹور ٹائٹل جیتے
  •  
  • 28 اے ٹی پی چیلنجر ٹائٹل اپنے نام کیے
  •  
  • ڈبلز میں 17 آئی ٹی ایف فیوچر ٹائٹلز جیتے
  •  
  • سنگلز میں 5 آئی ٹی ایف ٹائٹلز حاصل کیے
  •  
  • ایک اے ٹی پی چیلنجر ٹائٹل بھی جیتا
  •  
  • ڈیوس کپ میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والے پاکستانی کھلاڑی
  •  

کیریئر کے آخری میچ کے اختتام پر تماشائیوں اور ساتھی کھلاڑیوں نے اعصام الحق کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔