پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مضبوط آغاز، KSE-100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد اضافہ

news-banner

کاروبار - 01 دسمبر 2025

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈنگ کا آغاز کیا، اور حصص کی خرید و فروخت میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔

 

ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مضبوط تیزی دیکھنے میں آئی اور KSE-100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1,67,229 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں غیر معمولی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا، جب انڈیکس نے 1,600 سے زیادہ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,67,005 پوائنٹس کی سطح کو چھو لیا تھا۔

 

بعد ازاں جمعہ کے اختتام پر ٹریڈنگ 1,304 پوائنٹس اضافے کے ساتھ مکمل ہوئی، جس کے نتیجے میں KSE-100 انڈیکس 1,66,677 پوائنٹس پر بند ہوا۔