اداکارہ ماورہ حسین: شادی کے صحیح وقت کے لیے 7 سال انتظار کیا، لڑکیوں کو نصیحت

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 01 دسمبر 2025

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے شادی کے صحیح وقت کے لیے سات سال انتظار کیا۔

 

حال ہی میں کراچی میں کینسر کے ہسپتال کے لیے منعقدہ فنڈ ریزنگ ڈنر میں شرکت کے دوران اداکارہ سے شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

 

 ماورہ نے اس موقع پر غیر شادی شدہ خواتین سے کہا کہ شادی کے لیے جلدی نہ کریں اور صحیح وقت کا انتظار کریں۔

 

انہوں نے بتایا کہ جب وہ 25 سال کی ہوئیں، تو خاندان کے ہر فرد کی جانب سے مسلسل یہی سوال کیا جاتا رہا کہ بیٹا شادی کب ہو رہی ہے؟

 

اداکارہ نے کہا کہ تمام دباؤ کے باوجود انہوں نے صبر کیا اور شادی کے لیے مناسب وقت کا انتظار کیا۔

 

 انہوں نے خواتین کو نصیحت کی کہ اپنی قدر کریں اور اپنے لیے ایسا جیون ساتھی منتخب کریں جو ان کی عزت کرے اور ان کے کام کی بھی قدر کرے، کیونکہ زندگی واقعی قابل قدر ہے۔