لیلیٰ واسطی: نوجوان اداکاروں کے ساتھ کام کر کے میں خود بھی بہت کچھ سیکھتی ہوں

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 01 دسمبر 2025

معروف اداکارہ لیلیٰ واسطی نے کہا ہے کہ نوجوان فنکاروں کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے بہت مفید تجربہ رہا ہے، اور ہر نئے سیٹ پر وہ کچھ نہ کچھ سیکھتی ہیں۔

 

لیلیٰ واسطی کا تعلق فنکارانہ خاندان سے ہے اور وہ اپنی اداکاری، خوبصورتی اور شائستگی کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول ہیں۔

 

 زندگی کے نشیب و فراز کے باوجود وہ ہمیشہ لوگوں کے لیے حوصلے اور استقلال کی مثال رہی ہیں۔

 

ایک حالیہ انٹرویو میں لیلیٰ واسطی نے اپنے بچپن اور نوجوان اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربات کا ذکر کیا۔

 

 انہوں نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں انہوں نے سجل علی، علی رضا، سوہائے علی ابرو اور خوشحال خان کے ساتھ کام کیا ہے۔

 

لیلیٰ واسطی نے سجل علی کی پروفیشنلزم کی خاص تعریف کی اور کہا کہ وہ ہر وقت اپنے کردار اور کام کے لیے مکمل تیار رہتی ہیں۔

 

 سوہائے علی ابرو اور علی رضا کے بارے میں کہا کہ وہ مضبوط اداکار ہیں اور ہر ڈائیلاگ پر مکمل عبور رکھتے ہیں۔

 

 خوشحال خان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ باصلاحیت ہیں اور سیٹ پر پوری توجہ اور لگن کے ساتھ موجود رہتے ہیں۔