دنیا - 05 دسمبر 2025
شدید گرمی کی لہریں ذیابیطس اور دل کے مریضوں کے لیے خطرناک: نئی تحقیق
تازہ ترین - 01 دسمبر 2025
نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید گرمی کی لہریں (ہیٹ ویوز) اب پہلے سے زیادہ عام ہو گئی ہیں اور یہ دل کے مریضوں اور ذیابیطس کے شکار بزرگ افراد کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سابق فوجیوں پر کی گئی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ شدید گرمی کے دنوں میں موت کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر ان افراد میں جو غریب علاقوں میں رہتے ہیں یا بے گھری کا شکار ہیں۔
مطالعے کے مطابق پسماندہ علاقوں میں رہنے والے افراد میں شدید گرمی والے دنوں میں موت کا خطرہ 44 فیصد بڑھ جاتا ہے، جبکہ خوشحال علاقوں میں یہ اضافہ 12 فیصد تک محدود رہتا ہے۔
تحقیق کے مرکزی مصنف ڈاکٹر ایوان شینن نے کہا کہ یہ نتائج عام شہریوں پر بھی لاگو ہو سکتے ہیں۔ زیادہ تر شرکاء پہلے ہی ذیابیطس، دل کے امراض یا دیگر میٹابولک مسائل کے شکار تھے۔
تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ دل یا میٹابولک بیماریاں رکھنے والے افراد میں شدید گرمی کے دنوں میں اموات 10 سے 14 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔
محققین نے رہائش کی صورتحال کو انتہائی اہم قرار دیا؛ بے گھر سابق فوجیوں میں خطرہ 25 فیصد تک بڑھ گیا، جبکہ گھروں میں رہنے والوں میں یہ اضافہ 12 فیصد تھا۔
ٹیم نے خبردار کیا کہ مستقبل میں اموات کو روکنے کے لیے صحت کے نظام میں ہیٹ سیفٹی کے مضبوط منصوبے بنانے کی ضرورت ہے۔
ماہرین نے کہا کہ ذیابیطس اور دل کے مریضوں کو گرمی کی شدت میں خود کو محفوظ رکھنے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
دیکھیں

