Business

سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا

سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا
۱ منٹ پہلے

سعودی عرب پر حوثیوں کے تازہ حملوں اور مشرق وسطیٰ سے توانائی کی فراہمی میں مزید رکاوٹوں کے خدشات کے باعث جمعہ 23 اکتوبر کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 113.75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ 

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کے فیوچر معاہدوں کی قیمت 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 113 ڈالر 75 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ 

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ، ڈبلیو ٹی آئی، خام تیل کے فیوچر معاہدوں کی قیمت 0.7 فیصد بڑھ کر 100 ڈالر 13 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی۔ 

تیل کی قیمتوں میں تازہ اضافے کی وجہ سعودی عرب پر حوثیوں کے نئے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ سے تیل اور دیگر توانائی وسائل کی فراہمی مزید متاثر ہونے کے خدشات بتائے گئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعرات 22 اکتوبر کو برینٹ خام تیل کی قیمت 4 مئی کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی۔ 

خطے میں جاری کشیدگی اور توانائی کی سپلائی میں ممکنہ خلل کے خدشات عالمی تیل منڈی پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں