خیبرپختونخوا نے این ایف سی ایوارڈ کے لیے اعداد و شمار مکمل کر لیے، ضم اضلاع کو فنڈز کم ملنے کا انکشاف

news-banner

کاروبار - 01 دسمبر 2025

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے این ایف سی ایوارڈ کے لیے ضروری اعداد و شمار اکٹھے کر کے تیاری مکمل کر لی ہے۔

 

سرکاری دستاویزات کے مطابق وفاق کی جانب سے ضم شدہ اضلاع کے لیے مختص فنڈز کے اعداد و شمار جمع کر لیے گئے ہیں، جس سے پتا چلا کہ گزشتہ چند سالوں میں صوبے کو اے آئی پی اور اے ڈی پی کے لیے کل 557 ارب روپے کم ملے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق اے آئی پی میں 531 ارب اور اے ڈی پی میں 26 ارب روپے کی کمی رہی۔

 

 گزشتہ 7 سالوں کے دوران اے آئی پی کے لیے 700 ارب روپے جاری کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن صرف 24 فیصد رقم یعنی 168 ارب روپے ہی جاری ہو پائی۔

 

 اے ڈی پی کے لیے مختص 150 ارب میں سے صرف 123 ارب جاری ہوئے، جس سے ضم اضلاع میں ترقی کے منصوبے متاثر ہوئے ہیں۔

 

صوبائی حکومت نے بتایا کہ وفاق کی جانب سے فنڈز کی کمی کے باعث ترقیاتی منصوبوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور فاٹا کے ضم ہونے کے 7 سال بعد بھی ترقیاتی اہداف مکمل نہیں ہو سکے۔