Business

عالمی منڈی میں خام تیل قیمتیں 4ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

عالمی منڈی میں خام تیل قیمتیں 4ماہ کی کم ترین سطح  پر آگئیں
۱ منٹ پہلے

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کے روز بھی کمی کا رجحان برقرار رہا اور قیمتیں گزشتہ سیشن میں دیکھی گئی تقریباً چار ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئیں۔

 

قیمتوں میں اس کمی کی بڑی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ایران جنگ کے آغاز کے بعد خلیج میں پھنسے مزید آئل ٹینکروں کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی توقع پیدا ہو گئی ہے۔

 

برینٹ خام تیل کے فیوچر معاہدوں کی قیمت 37 سینٹ یعنی 0.5 فیصد کمی کے بعد 76 اعشاریہ 71 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 36 سینٹ یعنی 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 72 اعشاریہ 85 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

 

منگل کے روز بھی دونوں عالمی بینچ مارک تقریباً ایک فیصد کمی کے بعد مارچ کے آغاز کے بعد کی کم ترین سطح پر آ گئے تھے۔

 

اس ہفتے خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ اس وقت مزید بڑھا جب واشنگٹن نے ابتدائی امن مذاکرات کے بعد تہران کو 60 روزہ پابندیوں میں نرمی دی، جس کے تحت ایران کو تیل فروخت کرنے کی اجازت دی گئی۔

 

دوسری جانب لبنان میں کشیدگی میں کمی نے بھی عالمی توانائی منڈی کو نسبتاً استحکام فراہم کیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں