تازہ ترین - 14 دسمبر 2025
گوگل میپس میں نیا وائس فیچر، راستہ تلاش اور ٹریفک معلومات اب صرف بول کر حاصل کریں
تازہ ترین - 01 دسمبر 2025
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے اپنی مشہور ایپ گوگل میپس میں بڑا اپڈیٹ کر دیا ہے۔
اب صارفین صرف بول کر راستے، قریب ترین ہسپتال یا پیٹرول پمپ اور ٹریفک کی معلومات حاصل کر سکیں گے۔
نئے فیچرز کے ذریعے صارفین موبائل ہاتھ میں لیے بغیر ہدایات حاصل کر سکیں گے۔
مثال کے طور پر آپ کہہ سکتے ہیں، "گوگل، قریب ترین ہسپتال دکھاؤ" یا "پیٹرول پمپ دکھاؤ جس کے پاس پارکنگ ہو"۔
راستے کی ہدایات اب مشہور جگہوں یا عمارتوں کی بنیاد پر دی جائیں گی، جیسے "تھائی سیام ریسٹورنٹ کے بعد دائیں مڑیں"، جس سے ڈرائیو کے دوران راستہ یاد رکھنا آسان ہو جائے گا۔
صارفین راستے میں ٹریفک، بند سڑک یا حادثے کی اطلاع بھی بول کر دے سکیں گے، اور گوگل میپس فوری طور پر دیگر ڈرائیورز کو اطلاع دے گا۔
اس فیچر سے ڈرائیورز کو موبائل ہاتھ میں رکھنے کی ضرورت ختم ہوگی، سفر محفوظ ہوگا اور ٹریفک یا حادثات کی بروقت معلومات سے بہتر پلاننگ ممکن ہو سکے گی۔
یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے اور جلد آئی او ایس اور گوگل آٹو سسٹم میں بھی متعارف ہوگا۔
دیکھیں

