تازہ ترین - 12 مارچ 2026
حج 2026: وزارت مذہبی امور نے طبی عملے کی خدمات کے لیے درخواستیں طلب کر لیں
پاکستان - 01 دسمبر 2025
وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے جانے والے عزام کرام کے لیے طبی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت کے مطابق، طبی عملے کی کم سے کم عمر 25 سال اور زیادہ سے زیادہ 55 سال ہوگی۔
حج مشن کے لیے 98 ڈاکٹرز، فارماسسٹس، اور 196 پیرا میڈیکل اسٹاف درکار ہیں۔
دل، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض اس مشن کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔
طبی عملے کے طور پر جانے کے خواہشمند امیدوار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کروانا ہوگا۔
درخواستیں کل تک دی جا سکتی ہیں، جبکہ امیدواروں کا این ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ لیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق، میڈیکل حج مشن کے لیے کم از کم تین سال کا سرکاری سروس تجربہ لازمی ہے۔
ریٹائرڈ اہلکار اس مشن کے لیے نااہل ہوں گے اور صرف حاضر سروس اہلکار طبی عملے کے لیے اہل ہوں گے۔
منتخب افراد حج کے دوران سعودی عرب میں خدمات انجام دیں گے، جبکہ خواتین میڈیکل اسٹاف کے لیے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
دیکھیں

