وزیر مملکت برائے کرپٹو: ڈیجیٹل اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ ادارہ جاتی مزاحمت

news-banner

تازہ ترین - 01 دسمبر 2025

پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین، بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ ادارہ جاتی مزاحمت ہے۔

 

انہوں نے زور دیا کہ گورننس میں ڈیجیٹل انقلاب ناگزیر ہے، ورنہ نظام بیٹھ جانے کا خطرہ ہے۔ 

 

بلال بن ثاقب کے مطابق قومی سلامتی کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو دل سے اپنانا ہوگا۔

 

وزیر مملکت نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI) ملازمتوں، فری لانسنگ، کال سینٹرز سمیت ہر شعبے پر گہرے اثرات مرتب کرے گی۔

 

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اے آئی کے نفاذ میں تعلیمی نظام کی کمزوری ایک بڑی رکاوٹ ہے اور کہا کہ اگر ہم سوورن کمپیوٹنگ اپنانے میں دیر کریں گے تو بہت پیچھے رہ جائیں گے۔